الحب تميمة - محبت کا تعویز


    ’’ قال النبي صلى الله عليه سلم " من علق تميمة فلا أتم الله له "

واه أحمد أبو داؤد , ابن ماجه وصححه الشيخ الألباني رحمه الله

    نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جس نے تعویذ لٹکایا (پہنا) اللہ تعالی اسکی مراد پوری نہ کرے ۔

    ’’ قال النبي صلى الله عليه سلم " من تعلق تميمة فقد أشرك "

 (رواه أحمد والحاكم ) و وصححه الشيخ الألباني رحمه الله )‘‘

    نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس نے تعویذ لٹکایا (پہنا) اس نے شرک کیا ۔


   

  


تعویز کے نقصانات


گناہ تو گناہ ہے نہ اسے اپنا

توبہ استغفار ہے خوشیوں کی پناہ

تعویز کے اثرات کا معاملہ ہے بڑا

نافرمانی ہٹ دھرمی کاانجام ہے برا

عشق ومحبت کا تعویز لے زرا

دل رہے گا ہمیشہ غم سے بھرا

نافرمان الٰہی سے ملے گا تجھے کیا ؛

تمھاری ہی زوجہ تجھے دے جائے گی دغا

آگے تو سن تو سارا  قصّہ

شرکیہ  عقائد کا توبن جائے گا حصّہ

عشق محبت کا تعویزہے مصیبت

کرتا پھرے گا ہر کسی کی غیبت

گناہ تو گناہ ہے نہ اس سے دور بھاگے گا

نیند اُڑی سکون گیا ہر لمحہ جاگے گا

توبہ استغفار ہے خوشیوں کی پناہ

نافرمان الٰہی سے ملے گا تجھے کیا ؛

گناہ تو گناہ ہے نہ تعویز اپنا

توبہ استغفار ہے خوشیوں کی صبح

تعویز جیسے فعل سے مانگ  لےمعافی

رحمت الٰہی ہو جائے گی تیرے لیے کافی

نہیں تومحبوبہ  بھی کر دیگی کیسِ ہتک

اللہ اور رسول کی بات کبھی نہ جھٹک

 تعویزاتِ محبت ہو یا ملاپ محبوبہ

اے انسان کیوں تو ہے ان باتوں میں ڈوبا

کیوں بننا چاہتا ہے نفس کا غلام

نافرمانی الٰہی سے ہو جائے گا بدنام

نفس کے غلام کا جو بندہ ہوتا ہے

جسمانی اور روحانی طور پہ گندہ ہوتاہے

اللہ اور رسول کی نہ کر نافرمانی

ضائع کیوں کرتا ہے تو اپنی جوانی

گناہ تو گناہ ہےاگر نہ چھوڑے گا

غموں اور مصیبتوں سے کیسے مکھ موڑے گا

گناہ تو گناہ ہے نہ اسے اپنا

توبہ استغفار ہے خوشیوں کی پناہ

پیارے نبی صلّی اللہ علیہ وسلّم کی حدیث کو نہ جھٹلا

دونوں جہان کی کیوں کرتا ہے گم اپنی راہ

1 comment:

  1. یااللہ دن قیامت اپنے آگے کرنا سرخرو
    اپنی رضامندی کے رستے دینا تو

    ReplyDelete